نیویارک..... امریکہ کے ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ کیلے میں ذیابیطس سمیت متعدد بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ ہاورڈ یونیوسٹی کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کیلا ایسا پھل ہے جو توانائی سے بھرپور ہے اور اس میںکئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے ۔ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کہا جاتا ہے کہ کیلا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مضر صحت ہے حقیقت میںکیلا گلائمکس انڈیکس میں شامل ہونے کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض کےلئے انتہائی مفید ہے اور طبی ماہرین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ کیلے میں کم لحمیات ہوتے ہیں اور یہ کولیسٹرول کو گھٹانے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے میں شامل وٹامن بی6، معدنیات اور دیگر اجزا کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔