Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سولر پینل کی قیمتیں کم، سیاح کی خود کشی اور پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات سمیت پاکستان میں گذشتہ ہفتے کی خبریں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں پشاور میں اطالوی سیاح کی خودکشی، سولر پینل کی قیمتوں میں میں کمی، بہاولپور چڑیا گھر میں شیر کے حملے اور پاسپورٹ کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔

یہ 650 ڈالر عثمان خان رکھ لے‘ ، پشاور میں خودکشی کرنے والے اطالوی سیاح کی آخری تحریر

پشاور کے علاقے ناصر باغ کے نجی فلیٹ میں پیر کو مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اٹلی کے سیاح کی لاش کے قریب سے پولیس کو ایک خط ملا ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا خط مبینہ طور پر جوشوا موائسز نامی سیاح نے خودکشی سے پہلے لکھا تھا۔
اس تحریری نوٹ میں اٹلی کے باشندے نے لکھا ہے کہ ’میں اپنی زندگی خوشی سے گزار رہا تھا مگر یہ میرے لیے بہت طویل ہو گیا ہے۔ میں یہ سب اپنی مرضی سے کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں

انجینیئر عمیر عباس کے مطابق 20 دسمبر تک سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی کم ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

ایل سیز کے اجرا سے پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہوں گی؟

پاکستان میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے نئی ایل سیز کی بندش کی وجہ سے جہاں سولر سسٹم کی قیمتوں پر اثر پڑ رہا ہے وہیں سولر سسٹم درآمد کنندگان بھی ناخوش اور پریشان ہیں۔
درآمدات کے لیے اہم دستاویز کی حیثیت رکھنے والے ’لیٹر آف کریڈٹ‘ یا ایل سی جاری ہونے کی وجہ سے خریداروں کو نقصان کے علاوہ کاروبار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں

پروٹیکٹر لگنے سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو ہر طرح کا مكمل قانونی تحفظ فراہم كیا جاتا ہے. (فوٹو: روئٹرز)

بیرون ملک جانے والوں کے لیے ای پروٹیکٹر، طریقہ کار کیا؟

مزمل اشرف کا سعودی عرب کا ویزا لگا تو انہیں یہ ہدایت کی گئی کہ وہ اس پر پروٹیکٹر لگوائیں جس کے لیے انہوں نے معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ اس مقصد کے لیے انہیں گجرات سے راولپنڈی جانا ہو گا۔
ان کے علم میں یہ بات آئی کہ راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد میں واقع پروٹیکٹوریٹ دفتر سے ایک پیچیدہ اور طویل عمل سے گزر کر ہی پروٹیکٹر لگ سکتا ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ اگر صبح نو بجے راولپنڈی پہنچیں گے تو وہ اپنا کام کروانے میں ناکام رہیں گے کیونکہ پروٹیکٹوریٹ دفتر کے باہر صبح سویرے ہی قطار لگنا شروع ہو جاتی ہے اور بعض اوقات دفتر کا وقت ختم ہو جاتا ہے لیکن یہ قطار ختم نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں

 پیدل چلنے والے مسافروں کے لیے گیٹ کھلا ہوا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

طورخم بارڈر پر ’خوش آمدید‘ کا سائن بورڈ کیوں لگایا؟ افغان حکام نے سرحد بند کر دی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم گزرگاہ طورخم بارڈر کو بدھ کو افغان فورسز نے بند کر دیا تھا جسے بعد میں کھول دیا گیا۔ 
بارڈر حکام کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں واقع طورخم بارڈر کے قریب زیرو پوائنٹ پر ’خوش آمدید پاکستان‘ کا بورڈ نصب کیا جا رہا تھا جس پر افغان فورسز نے تنازع کھڑا کر دیا اور احتجاجاً بارڈر گیٹ بند کر دیا۔
بارڈر کی بندش کے باعث پیدل آمد و رفت متاثر ہونے کے علاوہ دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ بارڈر پر کشیدگی کے خدشے کے باعث ٹرانزٹ ٹریڈ بھی معطل ہو گیا۔
مزید پڑھیں

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد پہلے سے بڑھ گئی ہے (فائل فوٹو: زو کیپر)

بہاولپور چڑیا گھر میں شیروں کے حملے سے شہری ہلاک، ’ہڈیاں دکھائی دے رہی تھیں

صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں چڑیا گھر کے پنجرے میں چار بنگالی اور خونخوار شیر موجود تھے، جبکہ وہ اکیلا پنجرے میں اپنی موت کو سامنے دیکھتے ہوئے لڑ رہا تھا۔ پنجرے کے قریب سیڑھیوں سے گرنے کے بعد اُسے شاید اندازہ ہوگیا تھا کہ اب اُس کے لیے یہاں سے زندہ نکلنا ممکن نہیں۔
 مبینہ طور پر رات کے اندھیرے میں شیروں کے ساتھ لڑنے والے نامعلوم شہری نے اپنی جان بچانے کے کئی جتن کیے، لیکن صبح کی روشنی اُس کے جسم کی ہڈیوں پر پڑی۔ اُس کے جسم سے زیادہ تر گوشت بنگالی شیر نوچ نوچ کر کھا چکے تھے اور وہ بھرپور کوشش کے باوجود اپنی جان بچانے میں ناکام ہوچکا تھا۔
مزید پڑھیں

شیئر: