حیدرآباد دکن۔۔۔۔رحاب مراکز کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ بے گھر اور عمر رسیدہ لوگوں کو پناہ دے لیکن حیدرآباد میں ایک رحاب سینٹر میں ایک خاتون زنجیروں سے باندھ کر رکھی گئی ہے۔ رینوکا نامی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ اوروہاں اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتی ہے۔ اس سینٹر کی سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ رینوکا ذہنی معذور ہے جس کی وجہ سے ہر گھنٹے بعد اس کا موڈ بدلتا رہتا ہے۔ کچھ دیر ٹھیک رہتی ہے اور پھر پاگلوں جیسی حرکت کرتی ہے۔ دسمبر2014میں پولیس نے ہمارے مرکز میں بھیجا تھا۔ میں نے کئی مرتبہ کہا کہ اسے زنجیریں نہ لگائی جائیں مگر خادمہ اسے زنجیر سے باندھ دیتی ہے۔ سینیئر نفسیات داں ڈاکٹر پرشاد راؤ نے کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ مکمل طور پر ذہنی مریض ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر انسانیت کہاں چلی گئی؟ ہم تو انتہائی درجے کے پاگلوں کو بھی زنجیریں نہیں باندھتے۔