Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھاپہ مار پارٹی کو بھگانے کا نیا طریقہ

جبل پور۔۔۔۔۔جبل پور انتظامیہ کی چھاپہ مار پارٹی کو اس وقت جان بچانے کیلئے بھاگنا پڑا جب غیر قانونی ڈیری کے مالکان نے ان پر سیکڑوں بھینسیں کھول دیں۔اس کے نتیجے میں ایک انسپکٹر اور 12افراد زخمی ہوگئے۔ ان لوگوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا ۔ تقریباً500بھینسیں سڑکوں پر آنے کی وجہ سے کئی گھنٹے تک سڑک بند رہی۔اس علاقے میں غیر قانونی ڈیری قائم ہیں۔ اب ان کے مالکان پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔عملے کے ارکان ان ڈیری والوں کووہاں سے ہٹانے کیلئے گئے تھے۔

شیئر: