بیوٹیشن کا پروفیشن موبائل کمرشل سرگرمیوں میں شامل
وزارت بلدیات و دیہی امور نے کمرشل سرگرمیوں کی فہرست جاری کی ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں وزارت بلدیات و دیہی آباد کاری امور نے بیوٹیشن کے پروفیشن کو موبائل کمرشل سرگرمیوں میں شامل کیا ہے۔
یہ فوڈ کے ماسوا ان پروفیشن میں سے ایک ہے جنہیں آزادانہ طور پر کرنے کی اجازت ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت بلدیات و دیہی امور نے کمرشل سرگرمیوں کی فہرست جاری کی ہے۔
باربر، مساج، سلائی، ہوم مینٹینس اور گاڑیوں کی مینٹینس جیسی سرگرمیوں کو فہرست میں شامل کیا ہے۔
وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ ’ان کمرشل سرگرمیوں سے منسلک گاڑیاں میونسپلٹیوں اوربلدیاتی کونسلوں کی جانب سے مختص کی جانے والی پارکنگ میں پارک نہیں کی جاسکتیں‘۔
وزارت نےکاروبار کرنے والوں پر متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔ ٹریفک سگنلز، چوراہوں، شاہراہوں، چھوٹی سڑکوں اور مصروف ٹریفک والی سڑکوں، پولیس، ٹریفک، شہری دفاع اور ایمبولینس کےلیے مختص مقامات کے قریب گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہیں رہائشی علاقوں میں گھومنے پھرنے کی بھی اجازت نہیں تاہم اگر وہ کسی صارف کےلیے رہائشی علاقوں میں جانے پر مجبور ہوں تو یہ پابندی سے مستثنیٰ ہو گی۔ البتہ ان کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ ٹریفک میں تعطل کا باعث نہ بنیں۔