Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیئر مارکیٹ میں خلاف ورزی، 8 سرمایہ کاروں پر 9 ملین ریال جرمانہ

منافع کی مد میں حاصل کیے گئے 292 ملین ریال بھی واپس کرنے کا حکم دیا(فوٹو، عاجل )
کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی اپیل کمیٹی نے شیئر مارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں 8 سرمایہ کاروں پر عائد کیے گئے جرمانے کی ابتدائی فیصلے کی توثیق کردی۔
عاجل نیوز کے مطابق کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے 8 سرمایہ کاروں کے خلاف فنانشل مارکیٹ کے قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانے کی سفارش کی تھی۔
ابتدائی کمیٹی نے ملزمان پر 9.6 ملین ریال جرمانہ عائد کرتے ہوئے سرمایہ کاری والٹ سے حاصل ہونے والا 292 ملین ریال منافع واپس کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔
کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی اپیل کمیٹی میں ابتدائی فیصلے کے خلاف ملزمان کی جانب سے دعوی دائرکیا گیا جس پرکارروائی کرتے ہوئے سابقہ فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے جرمانے کی ادائیگی اورحاصل کیے گئے منافع کی واپس کا حتمی حکم جاری کردیا گیا۔

شیئر: