عالمی برادری جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب کرے: او آئی سی کا مطالبہ
بیان میں اسرائیل کی مسلسل مجرمانہ سرگرمیوں کی سخت مذمت کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
اسلامی تعاون تنظیم ( اوآئی سی ) نے تمام مقبوصہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی مسلسل مجرمانہ سرگرمیوں کی سخت مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اسرائیل نے جنین شہر اور پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جس میں بارہ فلطسینی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کے اس عمل کو کھلی جنگ اور مسلسل مجرمانہ عمل قرار دیا ہے۔
او آئی سی نے بیان میں جنین کیمپ میں مسجد کی بحرمتی اور وہاں لاوڈسپیکر پر یہودی عبادت ادا کرنے کی مذمت کرتے ہوئےکہا’ یہ مقدس مقامات کی منصوبہ بند خلاف ورزیوں کا ایک حصہ ہے‘۔
’اسرائیل عالمی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصی کی بھی بار بار بے حرمتی کررہا ہے‘۔
او آئی سی عالمی برادری سے پھر مطالبہ کیا کہ وہ قابض طاقت اسرائیل کو کھلی جارحیت بند کرنے کا پابند بنائے۔ اس سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے پر عمدلرآمد کرائے۔ تمام سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور مقامات مقدسہ کے خلاف جنگی جرائم پر اس کا احستساب کرے۔