برفباری اور کرسمس کی تیاریاں، دنیا بھر سے دلچسپ و عجیب تصاویر
روس کے سائبیرین شہر کراسنویارسک میں جنگلی بطخیں دریائے ینیسی کے برفیلے پانیوں میں تیر رہی ہیں(فوٹو: روئٹرز)
دنیا کے مختلف ممالک میں موسم سرما کی برف باری ہو رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کرسمس کے تہوار کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اس ہفتے کی چند دلچسپ و عجیب تصاویر شائع کی ہیں۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خود کو برف باری سے بچانے کے لیے خاتون نے پلاسٹک کا تھیلا اپنے سر پر اوڑھ رکھا ہے

جرمنی کے شہر میچنڈورف میں لوگ سانتا کلاز کے لباس میں سالانہ دوڑ ’سینٹ نکولس رَن‘ میں شریک ہیں

لندن کی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر ایک لومڑی کرسمس ٹری کے قریب کھڑی ہے

نیو یارک سٹی میں سانٹا کون میں حصہ لینے کے دوران ایک ریویلر تصویر کے لیے پوز بنا رہا ہے

نیویارک سٹی میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب فریڈم پلازے میں جگمگاتا آسٹریلوی نژاد برطانوی آرٹسٹ بروس منرو کا فن پارہ ’فیلڈ آف لائٹ‘۔ یہ 17 ہزار سے زیادہ شمسی توانائی سے چلنے والے چمکتے ہوئے رنگین قمقموں سے بنا ہے

سینیگال: پالمارین، سائن سلوم ڈیلٹا کے علاقے میں نمک کے کنوؤں کا ایک منظر جسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے شامل کیا گیا ہے

کولمبیا کے شہر بوگوٹا میں سیاحتی ٹرین ’لا سبانا‘ کو کرسمس کے قمقموں سے سجایا گیا ہے

برطانیہ: ایک بگلا پانی میں نصف ڈوبی ہوئی کرسیوں پر بیٹھا ہے۔ مغربی لندن میں طویل بارش کے بعد دریائے ٹیمز کا پانی کناروں سے باہر نکل آیا تھا۔

مغربی لندن میں بارشوں کی وجہ سے دریائے ٹیمز میں طغیانی ہے اور اس دوران سیرامک آرٹسٹ دریا کے کنارے ایک سٹوڈیو میں کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اٹلی کے شہر وینس میں ’ایکسٹینکشن ریبلین‘ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق احتجاج کے بعد گرینڈ کینال کا پانی سبز ہونے پر لوگ کشتیوں میں سوار ہو رہے ہیں۔