Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریچھ کا بچہ بھی رقص کرنے لگا

کیک ٹووک الاسکا ..... کہتے ہیں کہ بعض جان دار مخلوق کی جبلت میں شامل ہے تو شاید ٹھیک ہی کہتے ہیں کیونکہ الاسکا کے جنگلاتی ساحلی علاقے میں اےک خاتون فوٹو گرافر نے ریچھ کے اےک بھولے اور پیارے بچے کو بڑے دلفریب انداز میں نہ صرف رقص کرتے دےکھا اور اسکی تصویر اتاری ویڈیو بنالی ہے بلکہ فوٹو گرافر لارا گریکوری کا کہنا ہے کہ رےچھ کا بچہ ناچنے میں کچھ اتنا مست اور سرشار تھا کہ اس نے اپنے سامنے فوٹو گرافی میں مصروف خاتون فوٹوگرافر کی بھی پرواہ نہیں کی اور اپنی دھن میں مگن ہو کر ناچتا ہی رہا ۔ شاید اسے خود بھی مزہ آرہا تھا کیونکہ وہ فوٹو گرافر کواس طرح داد طلب نظروں سے دےکھ رہا تھا جےسے وہ اس سے اپنی پذیرائی کےلئے تالیوں کا انتظار کر رہا تھا ۔ رقص کے دوران یہ بچہ اےک مرحلے میں اپنی دو پچھلی ٹانگوں پر بھی کھڑا ہو گیا ۔ اس مرحلے پر ایسا ہی لگ رہا تھا جےسے کہ کوئی بڑا فن کار اپنا فن پیش کر نے کے بعد حاضرین اور ناظرین سے داد وصول کرنے کےلئے کھڑا ہو جاتا ہے ۔ فوٹو گرافر لارا اس دلچسپ منظر سے لطف اندوز ہونے کے بعد اپنی کشتی پر سوار ہو کر آگے بڑھ گئی ۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ اسے یہ بچہ اور اسکا رقص ہمیشہ یاد رہے گا ۔ 

شیئر: