پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے اطراف دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات کو اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک اور ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے نظر آئے۔
Huge earthquake in Islamabad
— Javed Hassan (@javedhassan) December 20, 2023