پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق خرم شہزاد کو پسلی میں اور پیٹ میں تکلیف کا سامنا ہے۔
خرم شہزاد نے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے بائیں جانب سٹرین کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ایم آر آئی سکین کے لیے بھیجا گیا تھا۔
Khurram Shahzad ruled out of Test series
Details here https://t.co/c6HEn9yBEk
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 21, 2023
پی سی بی اب آسٹریلیا میں ماہرین سے مشورہ کر کے خرم شہزاد کے لیے حتمی پروٹوکول قائم کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے لاہور میں علاج شروع کیا جائے گا۔
پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خرم شہزاد نے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی بولنگ کی تھی، مجھے افسوس ہے کہ وہ انجرڈ ہوگئے ہیں، یہ سب کھیل کا حصہ ہے۔‘
سعود شکیل کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس میر حمزہ اور حسن علی جیسے بولرز بھی موجود ہیں جو میلبورن ٹیسٹ میں وکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔‘
Saud Shakeel's media talk in Melbourne.#AUSvPAK pic.twitter.com/kUJkkyAdfG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 21, 2023