Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اسلامی امور سے جدہ میں پولینڈ کے مفتی کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے موضوعات اور اسلامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل شیخ نے جدہ میں پولینڈ کے مفتی اور مسلم مذہبی یونین کے سربراہ ٹوماز مسکیویز کا خیرمقدم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات اور سلامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودید عرب مملکت کے اندراور باہر کانفرنسوں کا انعقاد کررہا ہے۔علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے سکالرز اور ماہرین کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ اسلاموفوبیا سے لڑنے، اسلامی رواداری کو فروغ دینے، اتنہا پسندی اور دہشت گردی کی وجوہ سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
علاوہ ازیں پولینڈ کے مفتی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب بانی مملکت کے دور سے ہی مسلمانوں کو بہت سی خدمات فراہم  کررہی ہے‘۔
الاخباریہ کے مطابق سعودی وزیر اسلامی امور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا‘ پوری دنیا کو احساس ہے کہ سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کررہا ہے‘۔

شیئر: