سعودی عرب میں طائف ایئرپورٹ پر حکام نےغیر قانونی طور پر مملکت میں داخلے کی کوشش کرنے والے ایک غیرملکی مسافر کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطاق سعودی پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ’ پاکستانی مسافر نے مبینہ طور پر فنگر پرنٹس کو مسخ کیا تھا۔ اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا‘۔
’ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے حال ہی میں ایئرپوٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹو ں کے راستے غیر قانونی طریقے سے مملکت آنے کی کوشش کرنے والے متعدد مسافروں کو گرفتار کیا ہے۔