Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی خدمات کا اعتراف، آرڈر آف بحرین سے نوازا گیا

مدت ملازمت مکمل ہونے پرقصر الصافریہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے پر ’آرڈر آف بحرین‘ فرسٹ کلاس سے نوازا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطاق سعودی سفیر کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر منامہ کے قصر الصافریہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد نے اس اعزاز پر بحرینی فرمانروا کا شکریہ ادا کیا اورامید ظاہر کی کہ بحرین، سعودی عرب کی سپورٹ سے ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔
بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں مدد پر سعودی سفیر کی تعریف کی۔

شیئر: