Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں پاکستانی ہوٹلوں میں پاکبانوں کی بھیڑ

 
تبوک(طارق نور الہی)تبوک میں پاکبانوں کا رمضان میں جوش وخروش دیدنی ہے۔ شارع العام میں پاکستانی مصنوعات اور ہوٹلوں کا کاروبار عروج پر ہے۔یہاں رمضان المبارک کی خریداری اور روایتی افطار کے اسٹالوں پر رونق لگی رہتی ہے۔ تبوک شہر میں پاکستانیوں کی سب سے زیادہ آبادی عزیزیہ میں ہے جہاں محنت کشوں کو ذوق وشوق سے رمضان کی سرگرمیوں میں مشغول دیکھا گیاہے۔ اس علاقہ میں نئی تعمیر شدہ مسجد شوری کا بھی افتتاح ہوگیا ہے ۔ اس مسجد کی خصوصیت اس لحاظ سے بھی ہے کہ یہاں نمازیوں کی 95فیصد تعداد پاکستانیوں کی ہے۔علاوہ ازیں منطقہ تبوک کے دیگر شہریوں تیماء، حقل، ضبائ، املج وغیرہ میں بھی موجود کمیونٹی کا رمضان کی روحانی فضا میں بھر پور شرکت کا مظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: