Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں امداد کی فراہمی کےلیے کوششیں جاری ہیں: امارات

شہریوں کو فوری تحفظ  فراہم کرنے کےلیے بھی کوشیشیں جاری ہیں ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’امارات فلسطینی عوام کو صحت، خوراک، صاف پانی اور شیلٹرز کی ترسیل کے شعبوں میں انسانی امداد کی فراہمی کےلیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
امارات الیوم کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ’ امارات امداد کی فراہمی کےلیے محفوظ اور پائیدار راہداریوں کو یقینی بنانے کےلیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے‘۔
’اس کے علاوہ کشیدگی کو روکنے اور شہریوں کو فوری تحفظ  فراہم کرنے کےلیے بھی بھر پور کوششیں کررہا ہے‘۔
یاد رہے کہ امارات کے امدادی ادارے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام میں خوراک اور دیگر امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری  رکھے ہوئے ہیں جس سے 13ہزار811 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
اس امداد میں غزہ کے متعدد مقامات پر بے گھر افراد کے لیے  دو ہزار454 فوڈ پارسل کی تقسیم ،127 شیلٹرز کے علاوہ 171 کمبل اور605 سلیپنگ بیگز کی تقسیم شامل ہے۔

شیئر: