Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمان میں” حاضری“ کی تصاویر کا رواج

مدینہ منورہ..... ضیوف الرحمن کے حلقوں میں افطار دستر خوان کی تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر ڈالنے کا رواج بڑھ گیا۔ اب تک سماجی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی جارہی تھیں۔روز بروز ایمان افروز مناظر کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کا راستہ اپنانے لگیں۔ مسجد الحرام میں حاضری ، مسجد نبوی شریف میں افطار دستر خوان کی انفرادیت اور ان مواقع پر اسلامی اخوت کے روح پرور مناظر کی تصاویر کثرت سے سوشل میڈیا پر دیکھی جانے لگی ہیں۔ ایک مصری معتمر محمد السید نے مسجد نبوی شریف کے ایک دروازے کے سامنے اپنے بیٹوں کی تصاویر لیکر حاضری کو یادگار بنالیا۔ مسجد نبوی کے افطار دسترخوان پر موبائل کیمروں کی روشنی جگمگ کرتی نظر آتی ہے۔ زائرین ایک دوسرے کو تصاویر تحفے کے طور پر بھی پیش کرنے لگے ہیں۔ فلاحی اداروں کے نمائندوں ، صحت خدمات پیش کرنے والوں،رضاکاروں ، اسکاﺅٹس اور افطار کرانے والوں کو زائرین کی اضافی خدمت گروپ فوٹو دینے کی صورت میں پیش کرنی پڑرہی ہے۔

شیئر: