ریاض.... نیشنل ڈائیلاگ کنگ عبدالعزیز سینٹر نے رائے عامہ کا جائزہ تیار کرکے واضح کیا ہے کہ 82فیصد سعودی رمضان المبارک کے دوران ہی عمرہ پسند کرتے ہیں۔1080سعودی شہریوں کو جائزے میں شریک کیا گیا۔ مملکت کے مختلف علاقو ں کے باشندوں سے انکا رجحان دریافت کیا گیا۔ ان میں55فیصد مرد اور 45 فیصد خواتین نے ا ظہار خیال کیا۔73فیصد نے کہا کہ امسال وہ رمضان میں عمرے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ ہر 10سعودیوں میں سے 7رمضان ہی میں عمرہ کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 76 فیصد ہر سال رمضان ہی میں عمرے کا اہتمام کرتے ہیں۔ جائزے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مکہ مکرمہ جانے کیلئے 82فیصد سعودی کار اور 13فیصد ہوائی جہاز اور 5 فیصد بسیں استعمال کرتے ہیں۔66فیصد سعودی عمرے کے سفر پر ایک ہزار ریال سے کم ، 8فیصد 5ہزار ریال سے زیادہ او راوسط سعودی 1200ریال خرچ کرتے ہیں۔