Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کا بجٹ پیش،49ہزار ملازمتیں نکلیں گی

کراچی...سندھ حکومت نے 10 کھرب 40 ارب رو پے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پیر کو بجٹ پیش کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں ترقی کے اہداف حاصل کئے ہیں، رواں سال وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سندھ کا حصہ 12.2 ارب روپے تھا۔ سندھ میں 88 فیصد ترقیاتی فنڈز کو استعمال کیا گیا۔ 536 ترقیاتی منصوبے رکھے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال میں 49ہزار اسامیاں پیدا کی جائیں گی، تعلیم کے لئے 202 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال امن و امان کے لئے 92.91ارب روپے رکھے گئے ۔انہوں نے کہا کہ 10 ہزار اہلکاروں کوسندھ پولیس میں بھرتی کیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ تھر کول کے ذخائر سے300سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ و زیراعلیٰ نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں 2.4 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے شامل کیا گیا ہے ،اگلے مالی سال کراچی سرکلر ریلوے کے گرد چاردیواری کی تعمیر کے لئے24 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔گرین لائن بس منصوبے کے آپریشن اور کرایہ لینے کیلئے ٹکٹنگ سسٹم کو پبلک پرائیو یٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا، اورنج لائن منصوبہ ستمبر2017 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

 

شیئر: