4ماہ میں 60لاکھ سیاحوں کی دبئی آمد
دبئی ..... 2017ءکے ابتدائی 4ماہ کے دوران 60لاکھ سیاح دبئی پہنچے۔2016ءکے ابتدائی 4ماہ کے مقابلے میں 13فیصد سیاح زیادہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ہندوستانی سیاح دبئی پہنچے انکی تعداد 7لاکھ57ہزار ریکارڈ کی گئی۔ سعودی عرب کا نمبر دوسرا رہا۔ جسکے 581ہزار شہری دبئی پہنچے۔سعودی سیاحوں کی تعداد میں ایک فیصد کمی واقع ہوئی۔ ہندوستان نے اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔ برطانوی سیاحوں (480ہزار) نے 8فیصد اضافہ ریکارڈ کرایا۔پاکستان سے 2لاکھ27ہزار سیاح دبئی آئے۔