برمنگھم...آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہند کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے وہاب ریاض ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ٹیم آفیشلز کے مطابق ڈاکٹروں نے محمد عامر کو میچ کیلئے فٹ اور وہاب ریاض کو ان فٹ قرار دیا ہے۔ وہاب ریاض کو صحتیابی میں کم از کم ایک ہفتہ لگے گا ۔ انہیں ایک سے دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے ابھی تک وہاب کی جگہ کسی متبادل کھلاڑی کو طلب کرنے کی درخواست نہیں کی ۔ ضرورت پڑنے پر محمد عباس ممکنہ متبادل ہو سکتے ہیں ۔