Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن ،حملہ آوروں کی شناخت،ایک پاکستان نژاد شامل

لندن... برطانوی پولیس نے تینوں حملہ آوروں کو شناخت کر لیا جنہوں نے لندن برج اور بورو مارکیٹ میں7 افراد کو ہلاک اور 48 کو زخمی کیا تھا۔ حملہ آوروں میں سے ایک پاکستان نژاد برطانوی شہری خرم بٹ تھا۔ 27 سالہ خرم بٹ شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔ کئی سالوں سے مشرقی لندن میں بارکنگ کے علاقے میں مقیم تھا۔خرم بٹ کو ایک مرتبہ شدت پسندی کے بارے میں اور جیل میں قید مبلغ انجم چوہدری سے روابط کے حوالے سے چینل فور کی ڈاکومنٹری میں شامل کیا گیا تھا۔ حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کا تعلق مراکش سے تھا اس کا نام راشد رضوان تھا۔ عمر 30 سال تھی۔ تفتیش کار یہ جاننے کے لئے کوشاں ہیں کہ آیا وہ کسی بڑے نیٹ ورک کا حصہ تو نہیں تھے۔ 

 

شیئر: