سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ مملکت میں 38 فیصد کاروباری ادارے خواتین کی ملکیت ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تجارت نے 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
1,397 مليون سجل تجاري قائم في جميع مناطق المملكة بنهاية الربع الرابع من عام 2023.
للمزيد، اطّلع على نشرة قطاع الأعمال عن الربع الرابع لعام 2023م:https://t.co/zrz4pnyzkP pic.twitter.com/lt1teaeqi1
— وزارة التجارة (@MCgovSA) January 4, 2024
سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران 95 ہزار سے زیادہ تجارتی رجسٹریشن کرائے گئے جو 2022 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت تجارت نے مزید کہا کہ 2023 کے آخر میں رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔
ان تجارتی اداروں کے مالک نوجوان خواتین و حضرات کا تناسب 38.6 فیصد ہے جبکہ کاروباری اداروں کی مالک خواتین کا تناسب 38 فیصد ہے۔