Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اجلاس

اجلاس میں دفاعی تعاون اور اشتراک کی رفتار کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اجلاس ہوا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکا نے دوطرفہ دلچسپی کے امور اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان کے مطابق ’دونوں ممالک نے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے دونوں ریاستوں کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر غور کیا۔‘
’دونوں ملکوں نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفیل ہونے کے لیے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔‘
اجلاس میں دفاعی تعاون اور اشتراک کی رفتار کو بڑھانے کے لیے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

شیئر: