Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی کی تقریب میں وجے مالیہ کی موجودگی

نئی دہلی۔۔۔مفرورتاجر وجے مالیہ نے لندن میں ویراٹ کوہلی فاؤنڈیشن کی چیرٹی ڈنر میں شرکت کی۔ اس موقع پر پوری کرکٹ ٹیم نے ان سے دوری اختیار کررکھی۔ مالیہ کی موجودگی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کسی بھی تنازع سے بچنے کیلئے جلد ہی تقریب سے روانہ ہوگئی۔مالیہ نے اتوار کو اجبسٹن گراؤنڈ جاکر پاکستان اور ہند کے درمیان میچ بھی دیکھا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے برطانیہ سے مطالبہ کررکھا ہے کہ وہ 9ہزار کروڑ روپے کے قرضوں کی عدم واپسی پر برطانیہ فرار ہونیوالے وجے مالیہ کو حوالے کرے۔ادھر بی سی سی آئی کے ذریعے نے بتایا کہ چیرٹی ڈنر کے موقع پر کوہلی اور ہندوستانی ٹیم کے ارکان نے مالیہ کی موجودگی پر بے چینی محسوس کی اور انہوں نے مالیہ سے خاصی دوری قائم رکھی اور انہی کی وجہ سے ٹیم کے ارکان وہاں سے جلد رخصت ہوگئے۔

شیئر: