Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ڈیلیوری وین

لندن ..... مختلف سپر اسٹورز کو انکی ضروریات کے مطابق سامان فراہم کرنے والی کمپنی اوبو کاڈو نے اب ایسی ڈیلیوری وینز کا تجربہ بھی شروع کردیا ہے جو کام تو عام ڈیلیوری وینوں کا کریگی مگر اس میں کوئی ڈرائیور نہیں ہوگا۔ خود ہی اسٹور سے سامان اٹھائیگی اور خود ہی اسکی مقررہ جگہوں پر پہنچائے گی۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ جلد ہی یہ وین سروسز میں آجائیں گی اور اسکے بعداوکاڈو کمپنی کیلئے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور قصہ پارینہ بن کر رہ جائیں گے۔کمپنی کو یقین ہے کہ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی یہ وین نسبتاً زیادہ محفوظ اور موثر ہوگی اور اسکی رفتار بھی بڑھ جائیگی۔گاہکوں کو کم وقت میں انکے آرڈرز پورے کردیئے جائیں گے۔ واضح ہو کہ اوبو کاڈو کی وینیںہر ہفتے کم از کم ایک لاکھ 70ہزار مرتبہ سامان پیک کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتی ہیں۔ واضح ہو کہ سال رواں کے آخر تک یہ وین عام استعمال میں آجائیگی اور اس طرح لوگوں کو گھر بیٹھے انکی ضروریات کی چیزیں ملنے کی امید بڑھ جائیگی۔ یہ وین ڈرائیور کے بغیر آمد ورفت ضرور کریگی مگر اسکے ساتھ کچھ عملہ ضرور ہوگا جو سامان اتارنے اور چڑھانے کا کام کریگا۔ واضح ہو کہ اوبوکاڈو کمپنی 2000ءمیں 3کمرشل بینکوں نے قائم کی تھی۔ اب اسکی اپنی آن لائن سپر مارکیٹ ہے۔ واضح ہو کہ دوسری کمپنیاں بھی ایسی بغیر ڈرائیور کی وینوں کو اپنے یہاں آزمانا چاہتی ہیں۔

شیئر: