رانچی۔۔۔۔رانچی کے ایک گاؤں میں ایک بار پھر ہندومسلم فساد میں 8پولیس افسران سمیت 2درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ رانچی سے 12کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون پر آوازے کسے گئے۔دونوں کمیونٹیز نے ایک دوسرے پر حملہ کیااور مکانات کو نقصان پہنچایا۔فسادیوں نے وہاں پہنچنے والے پولیس والوں پر لاٹھیوں اور تلواروں سے حملہ کیا۔ایک پولیس افسر کے سر پر پتھر لگا جس کے بعد اسے اسپتال پہنچا دیا گیا اور علاقے میں مزید 300پولیس اہلکار بھیج دیئے گئے جنہوں نے گاؤں کا محاصرہ کرلیا ہے۔پولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔دونوں کمیونٹیز کے93افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ منگل کو ضلعی انتظامیہ نے امتناعی احکامات نافذ کردیئے ہیں۔