Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیشے کی بنی کھڑکی سے ٹکرانے والا زخمی

 ہرٹفورڈ شائر..... ہرٹفورڈ شائر کے مرکزی علاقے میں رات کے وقت ایک شخص کہیں سے تیزی سے دوڑتا آیا اور دکان کی کھڑکی سے ٹکرا گیا جو شیشے کی بنی ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے اسکی وڈیو بنالی ہے۔ جسے دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شخص دیوانہ وار بھاگتا ہوا سڑک پار کرکے دکان کی جانب آتا ہے او رشیشے کی بنی کھڑکی سے ٹکرا تا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہوئی کہ دکان میں کام کرنے والوں نے دوسری صبح کھڑکی کے نیچے نہ صرف شیشوں کے ٹکڑے دیکھے بلکہ اچھا خاصا خون بھی چاروں جانب پھیلا نظر آرہاتھا۔ اس حادثے کے باوجود وہ شخص دوڑتا ہی رہا اور کہیں بھاگ گیا۔ اب پولیس یہ جاننے کو بے چین ہے کہ وہ شخص کون تھا؟ اس طرح کیوں بھاگ رہا تھا اور اب اتنا خون بہنے کے بعداسکی حالت کیسی ہے۔ مقامی ٹی وی چینل پر یہ وڈیو جاری ہوئی ہے اور لوگوں سے متعلقہ شخص کی شناخت میں مدد دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

شیئر: