کابل...افغان صوبے ہرات میں منگل کو پولیس دفاتر اور مسجد کے قریب دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 25 کے زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا بم ایک رکشے میں نصب تھا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔فوٹیج میں مرکزی مسجد کے قریب دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔