لائیبو ،شانڈونگ ..... یہاں ایک کار ڈرائیورحادثاتی طور پر موت کے منہ میں جانے سے اس وقت بال بال بچا جب ایک موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری سے آتے ہوئے اس سے ٹکرایا۔ کار ڈرائیور کیلئے پیش آنے والا یہ واقعہ ہولناک تھا۔ جسکی وجہ سے گاڑی پر اسکی گرفت ڈھیلی پڑی اور کار ایک قریبی باڑ سے جاٹکرائی۔ جس سے لوہے کی بڑی سلاخ کار کے اندر گھس آئی اور ڈرائیور اس کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔ حادثے کی تصویر کسی شخص نے اتاری اور سوشل میڈیا پر ڈالدی۔جس طرح یہ حادثہ پیش آیا ہے ٹریفک حکام اسے انوکھا حادثہ قرار دے رہے ہیں اورانکا کہناہے کہ کار ڈرائیور معجزاتی طور پر بچا ہے۔ ورنہ عین ممکن تھا کہ ونڈ اسکرین سے داخل ہونے والی سلاخ اس کے سینے کے آر پار ہوجاتی۔ مگر خوش قسمتی سے ڈرائیور معمولی زخمی بھی نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بے ہوش ہوگیا ہے تاہم اسکی شناخت اب تک نہیں ہوسکی۔ مجموعی طور پر اسکی کار حادثے سے متاثر ہوئی ہے۔ موقع کی تصویر فائر فائٹرز نے اتار کر جاری کی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کار کے اندر پھنسے شخص کو نکال رہے ہیں۔