وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز جواب سہراب ملک نے قطر کے وزیر محنت ڈاکٹر علی بن سمیخ المری سے ملاقات کی اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کے سلسلے میں موجود تعاون کے مواقع پر کفتگو کی۔
خلیج کے ممالک پاکستانی کی افرادی قوت کی ایکسپورٹ کے لیے پسندیدہ مارکیٹس ہیں۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق خیلج کا خطہ 2023 کے دوران بیرون ملک ملازمتیں تلاش کر نے والے 5 لاکھ 40 ہزار 282 پاکستانیوں میں سے 90 فیصد کو روزگار فراہم کیا۔
پاکستان کے قطر سمیت خلیج کے دیگر ممالک کے ساتھ خوش گوار تعلقات ہیں اور ان ممالک کے ساتھ معیشت کے کئی شعبوں بشمول دفاع اور تجارت مین قریبی تعاون ہے۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اعلامیے کے مطابق قطری وزیر سے ملاقات میں سہراب ملک نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ورکرز کے ہُنر کو بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔
ملاقات میں پاکستانی لیبر فورس کی محفوظ اور قانوی طریقے سے قطری مارکیٹ ایکسپورٹ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دونوں وزرا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قطر میں موجود پاکستانی لیبر فورس کے فلاح اور خوش حالی کو یقینی بنایا جائے گا۔
دونوں لیڈران نے ملاقات کے دوران پاکستان میں مزید قطر ویزہ سینٹر کھولنے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔
سہراب ملک اپنے دورے کے دوان قطری کپمنیوں کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کریں گے جس کے دوران پاکستانی ورک فورس کے لیے ملازمتوں کے مزید مواقع بڑھانے کے لیے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔