طائف (نیوز ڈیسک)طائف میں فرنشڈ اپارٹمنٹس و استراحات کمیٹی نے 10سے زیادہ بنگلہ دیشی جواریوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ لوگ سعودی ریال ، بنگلہ دیشی اور خلیجی ممالک کی کرنسی کے ذریعے رات کے وقت جوا کھیل رہے تھے۔ گرفتاری کے لئے آنے والے اہلکاروں کو دیکھ کر انہوں نے جوئے کا سامان کمرے کے کارپٹ کے نیچے چھپانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔ بنگلہ دیشیوں نے جوا کھیلنے کے لئے السیل الکبیر تحصیل میں استراحہ کرائے پر حاصل کیا تھا۔ گرفتار شدگان کو قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ جدہ ، طائف اور مکہ مکرمہ سے جوا کھیلنے کے لئے السیل الکبیر پہنچے ہوئے تھے۔ ان کے قبضے سے 16ہزار ریال ، 13موبائل ، پرس اور بنگلہ دیش و قطر کی کرنسیاں برآمد ہوئیں۔