قطر ایئرلائن کا لائسنس منسوخ اور دفاتر بند کرنے کا فیصلہ
ریاض: محکمہ شہری ہوا بازی نے قطر ایئرلائن کا لائسنس منسوخ اور تمام دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا نفاذ 48گھنٹوں میں ہوگا۔ لائسنس کی منسوخی کے ساتھ ہی قطر ایئر لائن سے وابستہ تمام ملازمین کو دیئے جانے والے تمام اجازت نامے منسوخ تصور کئے جائیں گے۔ محکمہ شہری ہوا بازی نے قطر ایئر لائن کا ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹکٹ کی واپسی کے لئے ایئرلائن یا جس ٹریول ایجنسی سے ٹکٹ خریدی گئی ہے اس سے رجوع کریں۔