جاپانی سفیر کا مدینہ پرنٹنگ پریس اور ینبع رائل کمیشن کا دورہ
جاپانی سفیر کا مدینہ پرنٹنگ پریس اور ینبع رائل کمیشن کا دورہ
جمعہ 19 جنوری 2024 9:52
پرنٹنگ پریس کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی(فوٹو،ایس پی اے)
سعودی عرب میں تعینات جاپانی سفیر فومیو ایوائی نے اپنے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ پریس اور ینبع رائل کمیشن کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مدینہ منورہ کے شاہ فہد قرآن پرنٹنگ پریس کے سیکرٹری جنرل عاطف العلیان نے جاپانی سفیر اور انکے ہمراہ وفد کا استقبال کیا بعدازاں انہیں قرآن پرنٹنگ پریس کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔
جاپانی سفیر کو پریس کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جو پریس کے قیام سے لے کر اب تک کے مختلف مراحل پرمشتمل تھی۔
مملکت کی مثالی ترقی پر جاپانی سفیر نے پسندیدگی کا اظہار کیا (فوٹو، ایس پی اے)
دریں اثنا جبیل اور ینبع صنعتی رائل کمیشن کے صدر انجینئرخالد السالم نے جاپانی سفیر اور انکے ہمراہ وفد کو رائل کمیشن میں خوش آمدید کہا اورانہیں کمیشن کے بارے میں تفصیلی طورپر مطلع کیا۔
جاپانی سفیرفومیو ایوائی نے سعودی عرب میں ہونے والی مثالی پیش رفت اور ترقی پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔