پاکستان میں جمعے کی شام ایک خبر آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ اور اس حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے سوشل میڈیا صارفین ناچنے، گانے اور بھنگڑے ڈالنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔
اور یہ خبر ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے مستعفیٰ ہونے کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین ذکا اشرف نے استعفے کا اعلان جمعے کو لاہور میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا۔
مزید پڑھیں
-
مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک عہدوں سے مستعفیNode ID: 828746
-
پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست، نیوزی لینڈ 7 وکٹوں سے کامیابNode ID: 828886
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف مستعفیNode ID: 829051
انہوں نے پی سی نی کی مینجمنٹ کمیٹی اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے حوالے سے متعدد کرکٹ شائقین کے خیال میں یہ عمل پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا ہے۔
اور مستقبل میں کسی ایسے چیئر مین کی امید کر رہے ہیں جو پاکستانی کرکٹ کو ‘زندہ‘ کر دے۔
ایکس ہینڈل شاہ بی پر لکھا گیا کہ ’ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مٹھائی بانٹ دیجیے خوشی کا ماحول ہے۔‘
Zaka Ashraf has resigned as Chairman PCB
Le Paki Awam pic.twitter.com/VP9fFiHeqt
— شاہ بی (@shah_bE3) January 19, 2024
ایکس یوزر رانا زیبی لکھتے ہیں کہ ’ذکا اشرف نے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ امید ہے اب پاکستان کرکٹ دوبارہ بہتری کی طرف آئے گی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اب ایک اچھا شخص پی سی بی کے چیئر مین کے عہدے پر آئے گا اور پاکستان کرکٹ میں اچھے اقدامات کیے جائیں گے۔‘
Zaka Ashraf resigned from the post of Chairman PCB In Shaa Allah now Pakistan cricket will be revived again And now a good person will come as PCB chairman and better steps will be taken for Pakistan cricket
Hopeing for the best#BabarAzam | #ZakaAshraf | #PAKvsNZ— Rana Zabi 56 (Babarians) (@Ranazabi8745904) January 19, 2024
سوشل میڈیا یوزر کرش کھردرا نے لکھا کہ ’گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، آج ذکا اشرف مستعفی ہو گئے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کا نہ ختم ہونے والا ڈرامہ جاری۔‘
Yesterday - Pakistan Head Coach Mickey Arthur resigned.
Today - PCB Chairman Zaka Ashraf has resigned.
- The never ending drama in Pakistan board continues...!!!#PakistanCricket pic.twitter.com/oozrS3Ti1J
— KRRISH KHURDRA (@krrishkhurdra_) January 19, 2024