Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین فٹبال کپ: سعودی عرب کی کرغیزستان کو شکست

سعودی عرب نے اس فتح کے بعد راونڈ  آف 16 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ایشین فٹبال کپ 2023  کے دوسرے راؤنڈ میں سعودی عرب نے کرغیرستان کے خلاف دو گول سے شکست دے دی۔
سعودی سٹار محمد کنو نے سعود عبدالحمید کے کراس پر پہلا گول سکور کیا دوسرا گول فیصل الغامدی نے کیا۔
سعودی عرب نے اس فتح کے بعد راونڈ  آف 16 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
کرغیرستان کے خلاف میچ کے لیے سعودی ٹیم گول کیپر احمد الکسار، ڈیفینڈر حسان تمبکتی، علی لاجامی، علی البلیھی، مڈ فیلڈ سعود عبدالحمید، سامی النجعی، عبد الا لہ المالکی، محمد کنو، محمد البریک، فارورڈز، فراس البریکان، سالم الدوسری پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ٹیم پہلے راونڈ میں عمان کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کرغیرستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں دو گول سے شکست کا سامٹنا کرنا پڑا تھا۔

شیئر: