اعتدال اور ٹیلیگرام نے 2023 میں 43 ملین انتہا پسندانہ مواد ہٹا دیا
2023 کی آخری سہ ماہی کے دوران 801 چینلز بند کیے گئے (فوٹو: عرب نیوز)
مملکت میں انتہا پسندانہ افکار کے انسداد کے عالمی مرکز اعتدال اور ’ٹیلیگرام‘ پورٹل دہشت گردانہ تنظیموں کے انتہا پسندانہ پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
2023 کے دوران تین دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ 43 ملین انتہا پسندانہ مواد کو ہٹایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اعتدال اور ٹیلیگرام نے 6264 انتہا پسند چینلز بند کردیے۔ دونوں اداروں نے 2023 کی آخری سہ ماہی کے دوران 801 چینلز بند کیے اور 20092547 انتہا پسندانہ تحریریں سماجی رابطہ وسائل سے ہٹائیں۔
2023 کے دوران مجموعی طور پر 43.869.753 انتہا پسندانہ تحریریں حذف کی گئی ہیں۔
مرکز اعتدال کی ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ 2023 کی آخری سہ ماہی کے دوران انتہا پسندانہ افکار پھیلانے والی تنظیمیں بہت زیادہ سرگرم رہیں۔
یاد رہے اعتدال اور ٹیلیگرام کے درمیان تعاون سے فروری 2022 سے دسمبر 2023 تک 58891704 انتہا پسندانہ تحریریں ہٹانے اور 13088 انتہا پسندانہ چینلز بند کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔