طریف ....طریف پولیس نے الفیصلیہ محلے میں اپنے مکان سے زبردست فائرنگ کرنے والے مقامی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ شمالی حدود ریجن پولیس کے ترجمان کرنل عوید العنزی نے بتایا کہ الفیصلیہ محلے کے ایک مکان سے زبردست ہوائی فائرنگ کی آواز نے تشویش پھیلا دی تھی۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ مالک مکان اور اسکے مہمان خاندانی تقریب کے موقع پر اظہار مسرت کیلئے فائرنگ کررہے تھے۔