کارڈف ...انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 97 رنز سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔جو روٹ نے ہیلز کے ساتھ مل کر اسکور کو 118 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر انگلینڈ کو یکے بعد دیگرے2نقصان اٹھانے پڑے پہلے ہیلز اور اس کے بعد مورگن پویلین لوٹ گئے۔ جوروٹ نے بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر اسکو ر کو 188 تک پہنچا دیا تاہم وہ 64 رنز بنانے کے بعد کوری اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ بین اسٹوکس 48، معین علی 12، عادل رشید 12 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔جوز بٹلر نے آخر ی اوورز میں شاندار بیٹنگ کی۔انگلینڈ کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 310 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، بٹلر 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کوری اینڈرسن اور ایڈم ملنے نے 3,3 جبکہ ٹم سا ودھی نے2وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میںنیوزی لینڈ کی ٹیم3 22 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ نے4 وکٹیں لیں۔ جیک بال نے 2 وکٹیں لیں۔ انہیںمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان کی ٹیم بدھ کو جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہو گی۔