Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخالف جماعتوں کو یقین ہے کہ وہ تنہا پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں: سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سندھ میں تمام جماعتیں اتحاد بنا کر اس کے خلاف لڑ رہی ہیں تاہم کراچی سمیت سندھ سے پی پی پی تاریخی فتح حاصل کرے گی۔
کراچی میں اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی 2024 کے عام انتخابات میں کراچی شہر سے 13 قومی اور 27 سے 28 صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کی اہم وجہ عوامی خدمت ہے، عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مقامی اور ضمنی انتخابات میں کامیابی دلا کر یہ بات ثابت کی ہے کہ پیپلز پارٹی ہی کراچی کی نمائندہ جماعت ہے۔ مزید زین علی کے ساتھ انٹرویو میں

شیئر: