Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں نمازیوں کی سہولت کے لیے 25 ہزار قالین  

مسجد نبوی، اس کے صحنوں اور چھت والے حصے میں قالین بچھائے گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نےکہا ہے کہ زائرین کو عبادت میں سکون و اطمینان فراہم کرنے کے لیے مختلف انتظامات کیے جارہے ہیں۔ 25 ہزار سے زیادہ قالین بچھانے کا عمل شامل ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ، اس کے صحنوں اور چھت والے حصے میں قالین بچھائے گئے ہیں۔
انہیں روزانہ سینیٹائز اور خوشبویات سے معطر کیا جاتا ہے۔ اعلی درجے کی خوشبویات استعمال کی جاتی ہیں تاکہ نمازی معطر ماحول میں عبادت کرسکیں۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے مسجد نبوی کے قالین موٹائی، قوت برداشت، پختہ رنگ اور بار بار دھونے پر خراب نہیں ہوتے۔ 
یاد رہے مسجد نبوی کے ہر قالین میں ایک چپ لگی ہوئی ہے جسے (RFID) کی مدد سے ریڈ کیا جاتا ہے۔ اس میں قالین کے حوالے سے تمام معلومات درج ہوتی ہیں۔

شیئر: