شاہی احکامات: پراسیکیوشن کے 193 ارکان کو ترقی
جمعرات 25 جنوری 2024 17:48
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے 193 ارکان کی ترقی کے احکام جاری کردیے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے کہا ہے کہ شاہی فرمان کے تحت پبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی ترقی مختلف گریڈز پر کی گئی ہے۔
شیخ المعجب نے مذید کہا کہ اعلی قیادت چاہتی ہے کہ پبلک پراسیکیوشن وطن عزیزکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے۔
اس حوالے سے ادارے کی سرپرستی اور اس کی ضروریات کی تکمیل کا ہمیشہ خیال رکھا جاتا ہے۔ ادارے کی سرپرستی کے لیے اعلی قیادت شکریہ کی مستحق ہے۔