Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے تحت جنیوا میں پینل مباحثہ

مباحثے کی سرپرستی سعودی کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ھلا التویجری نے کی(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن نے جنیوا میں سعودی عرب کے مستقل مشن کے تعاون سے پائیدار ترقی کے اہداف اور انسانی حقوق کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق مباحثے کی سرپرستی سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی سربراہ ڈاکٹر ھلا التویجری نے کی۔
وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی، سول سوسائٹیز کی نمائندہ تنظیم مودہ اور  انسانی حقوق کی ہائی کمشنری کے نمائندے مباحثے میں شریک ہوئے۔ 

  انسانی حقوق کی ہائی کمشنری کے نمائندے پینل مباحثے میں شریک ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)

مباحثے کے شرکا نے پائیدار ترقی کے اہداف، انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس کی سفارشات، دونوں کے درمیان غیر معمولی ہم آہنگی اور رپورٹوں کی تیاری جیسے موضوعات کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ 
ہیومن رائٹس کمیشن کی ممبر لمی غزاوی نے بتایا ’ سعودی عرب میں انسانی حقوق کا ادارہ اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد کرانے کا اہتمام کرتا ہے۔‘ 
مودہ این جی او کی ڈائریکٹر خلود التمیمی کا کہنا تھا’ سعودی عرب میں این جی اوز انسانی حقوق کونسل کی سفارشات پر عمل  درآمد کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔‘ 

شیئر: