Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ اور آندھرا میں پلاسٹک چاول کی فروخت

حیدرآباد دکن۔۔۔۔آج کل سوشل ویب سائٹس پر یہ افواہیں زور پکڑ گئی ہیں کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پلاسٹک چاول فروخت کئے جارہے ہیں۔2دن پہلے حیدرآباد کے سرور نگر میں ایک شخص نے نشاندہی کی تھی کہ بریانی کی دکان پر پلاسٹک چاول پائے گئے۔اب ایک اور علاقے میر پیٹ میں ایک شخص نے بتایا کہ اس نے جوچاول خریدے تھے وہ بھی پلاسٹک کے ہیں۔ٹاسک فورس کے حکام نے ان دونوں جگہوں پر چھاپے مارکرچاولوں کے نمونے ضبط کرلئے ہیں۔سوشل میڈیا کی اطلاع پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ادھر ایک اور شہری نے شکایت کی کہ پچھلے چند دنوں سے یہی چاول کھاکر وہ اور اس کے خاندان کے دیگر افراد پیٹ کے درد، ہاتھوں اور پاؤں میںتکلیف جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

شیئر: