تجارتی جعلسازی پر تین سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی گرفتار
اتوار 28 جنوری 2024 15:30
’صارفین کو زائد المیعاد غذائی مواد کے علاوہ بجلی کا غیر معیاری سامان فروخت کیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے تین شہریوں اور تین غیر ملکیوں کو تجارتی جعلسازی اور دھوکہ دہی کے الزام میں عدالت میں پیش کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تجارتی جعلسازی کے انسداد کے لیے مختص ادارے نے مذکورہ افراد سے تفتیش مکمل کرلی ہے ۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ انہوں نے صارفین کو زائد المیعاد غذائی مواد کے علاوہ بجلی کا غیر معیاری سامان فروخت کیا ہے‘۔
’جعلسازی اور تجارتی دھوکہ دہی پر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے‘۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مارکیٹ کو جعلسازی اور دھوکہ دہی سے پاک رکھنا نیز معروف برانڈز کے حقوق کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘۔