سڈنی .... کاروبار کی دنیا میں مسابقت کی دوڑ اتنی تیز ہو گئی ہے کہ ہر کوئی ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہتا ہے اور اس کے لئے نت نئی ترکیبیں کرتا رہتا ہے ۔ ایسا ہی یہاں ایک کےفے والوں نے اپنی کافی کو نئے انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ اس کے لئے بہت اچھا اور منافع بخش ثابت ہو رہا ہے ۔ کافی پرانی ہی پیش کی جا رہی ہے مگر اسے پیش کرنے کا انداز نرالا ضرور ہے کیونکہ کیفے کی انتظامیہ گاجروں میں کافی بھر کر اپنے گاہکوں کو پیش کر رہی ہے یعنی گاجر کو پیالی کی شکل دیدی گئی ہے۔ کافی پینے والے شائقین نے گاجر کافی یا کیرٹ چینو کافی کی وڈیوبناکر نیٹ پر جاری کر دی ہے تاہم اسے دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ تماشا ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی عملی طور پر ایسا ممکن ہے کہ سبزی اور کافی کا جوڑ ہی احمقانہ خیال قرار دیا جا سکتا ہے ۔