سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شام پاکستانی فوج کا ایک اہلکار عسکریت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سے جان گئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے اعلامیے کے مطابق 28 جنوری کو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی فوج کے دستے پر سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان واقع متازعہ ایریا ابیی میں فائرنگ کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستانی فوج کا دستہ ہسپتال لے جانے والے مریضوں کو سکیورٹی دے رہا تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد طارق جان سے گئے جب کہ چار افراد بشمول دو افسران زخمی ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی فوج کے دستوں نے ہمیشہ اپنے آپ کو ذمہ داریوں کے ساتھ کمٹمنٹ اور پیشہ ورانہ طور طریقوں کے ذریعے ممتاز رکھا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک پاکستان فوج کے امن مشن میں شامل 181 اہلکاروں نے دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے اپنی زندگیاں قربان کی ہیں۔