ریاض.... ہندوستانی ارب پتی نے اقتصادی اصلاحات کے طور پر نجکاری اسکیموں کا اعلان سن کر سعودی عرب میں اسپتال اور طبی ادارے خریدنے کی خواہش ظاہر کردی۔ ہندوستانی ارب پتی این ایم سی ہیلتھ کمپنی کے مالک ہیں۔ انکا کہناہے کہ سرمائے کے حوالے سے انہیں کسی قسم کی مشکل درپیش نہیں۔تقریباً6ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے فاضل رکھے ہوئے ہیں۔