سعودی ہیریٹیج کمیشن نمائش نے پیرس ڈیزائن ایوارڈ جیت لیا
سعودی ہیریٹیج کمیشن نمائش نے پیرس ڈیزائن ایوارڈ جیت لیا
منگل 30 جنوری 2024 22:18
نمائش کا مقصد ثقافتی اور روایتی دستکاری کے تبادلے کو فروغ دینا تھا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی بین الاقوامی دستکاری ہفتہ نمائش ’بانان‘ نے پیرس ڈیزائن ایوارڈز کے بین الاقوامی کارپوریٹ اور کمرشل سیکشن کے داخلی ڈیزائن میں چاندی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دستکاری تقریب کا اہتمام سعودی ہیریٹیج کمیشن نے ریاض میں جون 2023 میں کیا تھا جو مملکت اور عالمی برادری کے درمیان ثقافتی تبادلے کا ذریعہ تھا۔
اس نمائش کا مقصد حصہ لینے والوں کے درمیان ثقافتی اور روایتی دستکاری کے تبادلے کو فروغ دینا تھا جبکہ مملکت کی بھرپور اور رنگا رنگ ثقافتی شناخت کی نمائش بھی شامل تھی۔
نمائش میں خاص طور پر روایتی دستکاری و فنون کو جدید طرز زندگی میں محفوظ کرنے کے لیے سعودی کاریگروں کی ہنرمندی کو بھی اجاگر کیا گیا۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کے ڈیزائن اور انداز کی وجہ سے مملکت کے ورثے کو جدید جمالیات کے ساتھ ملایا گیا۔
پیرس ڈیزائن ایوارڈ میں اس نمائش کو غیرمعمولی ڈسپلے کے معیار، رنگوں کے تخلیقی استعمال اور پیش کردہ انداز کو سراہا گیا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں