اسلام آباد... پانا مہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نے دونوں صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو دوبارہ طلب کرلیا ۔ دونوں کو سمن بھی جاری ہوگئے ۔حسین نواز جمعہ 9 جون کو پیش ہوں گے جب کہ حسن نواز کو اگلے دن ہفتہ 10 جون کو طلب کیا گیا ہے۔حسین نواز اس سے قبل 4 مرتبہ پیش ہوچکے ہیں حسن نواز کی دوسری پیشی ہوگی۔